اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

باجی چھٹیوں پر اس لیے گئی کہ نئی آڈیو آرہی ہے، شہباز گل

datetime 3  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ باجی چھٹیوں پر اس لیے گئی کہ نئی آڈیو آرہی ہے،عمران خان نے وعدہ پورا کیا ہے،اگلے الیکشن ای اوی ایم سے ہوں گے، اوورسیز کی ووٹنگ بھی آن لائن ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا اوورسیزپاکستانیوں کاشکریہ اداکرتاہوں

اورمبارکباد دیتا ہوں، عمران خان کیساتھ اوورسیز پاکستانی ان کے ساتھ عمران خان کھڑے ہیں۔شہبازگل نے کہا کہ باجی 15دن کی چھٹی پر چلی گئی ہے باجی اس لیے چھٹی پر گئی ہے کہ نئی آڈیو آرہی ہے وہ آڈیو بھی میڈیا کے استحصال کے حوالے سے ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں کہا جاتا تھا نوکریوں سے نکلوایا گیا ہے اس آڈیو میں پتہ چلے گا کہ کس کو نکالا ہے،کہاں سے نکالا ہے،15دن میں باجی آگئی تومیرا نہیں خیال صحافیوں کا سامنا کرنے پر آمادہ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان گوجرانوالہ میں یونیورسٹی، چلڈرن ہسپتال دینے جا رہے ہیں گوجرانوالہ سے وعدے تو کیے گئے مگر کچھ نہیں کیا گیا اگلے ہفتے راشن کارڈ دینے جا رہے ہیں، غریب کریانہ اسٹور سے30فیصدسستی چیزیں خریدسکتا ہے،راشن کارڈ جس کی آمدن 50ہزار سے کم ہوگی اسے دیا جائیگا۔شہبازگل نے کہا کہ 30مارچ سے پنجاب کے ہر شخص کے ہاتھ میں ہیلتھ کارڈ ہوگا عوام کے ہاتھ میں ہیلتھ اور تعلیم کارڈہوگا، 5سال مکمل ہوئے تو یہاں پرہسپتال اور یونیورسٹی ہوگی کوشش کررہے ہیں مہنگائی کم کریں یہی وزیراعظم ہیں جو آپ کی تکلیف کوسمجھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آغا سراج درانی مفرور تھے،سپریم کورٹ سے گرفتارہوئے ہیں ایک مہینے سیصوبے کا اسپیکر فرار تھا، کسی نے ٹی وی پر چوں نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کوئی مل لگائی نہ ہی لندن میں اپارٹمنٹ خریدے ہیں؟ عمران خان نے پہلے دن ہی پناہ گاہ کی بات کی۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…