ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت ای وی ایم کو بھول جائے،جس پولنگ سٹیشن پر ای وی ایم ہوگی اس کو آگ لگا دیں گے، رانا ثنا اللہ

datetime 3  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت ای وی ایم کو بھول جائے،جس پولنگ سٹیشن پر ای وی ایم ہوگی اس کو آگ لگا دیں گے، معیشت کی حالت یہ ہے گورنر پنجاب کہہ رہے ہیں کہ 6 ارب ڈالر زکے لیے آئی ایم ایف نے سب کچھ گروی رکھوا لیا ہے، تحریک عدم اعتماد کی باتیں چوکوں چوراہوں میں نہیں ہوتیں،

نمبرز پورے ہوں تو پنجاب ہی نہیں وفاق میں بھی پیشرفت کریں گے،استعفوں پر ہمارا موقف تھا کہ تمام اپوزیشن پارلیمنٹ سے باہر آجائے تو اس کا اثر ہوگا،لانگ مارچ کی تاریخ کا تعین چھ دسمبر کے پی ڈی ایم کے اجلاس میں ہوگا، ہم نہیں چاہتے ملک کو ہماری وجہ سے کوئی نقصان پہنچے،آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر مطالبات منوانا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تنظیمی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارٹی کو یونین کونسل کی سطح پر منظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا آج اس کی رپورٹ پیش کی گئی جو حوصلہ افزا ہے،ساٹھ فیصد کارکردگی کی رپورٹ ہے،ان علاقوں پر فوکس کر رہے جہاں سے (ن)لیگ کو نکال کر کسی اور جماعت کے لوگوں کو پٹے پہنائے گئے،پچیس دسمبر کو تنظیم سازی مکمل ہوجائے گی،علما ء ونگ کو بھی مکمل کیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو آج جن حالات کا سامنا ہے اس کا حل ہے یہ ہے کہ فوری شفاف الیکشن کروائے جائیں،آج حکومت کسی سطح پر نظر نہیں آرہی،گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی فس میں ٹاؤٹ بیٹھے ہیں،ایسی کرپشن گزشتہ چوہتر سالوں میں نہیں دیکھی جو آج حکومت کر رہی ہے،پورا صوبہ چوروں،ڈاکوؤں کے حوالے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اپنے عروج پر ہے لیکن کوئی پوچھنے ولا نہیں،

معیشت کی حالت یہ ہے گورنر پنجاب کہہ رہے ہیں کہ چھ ارب ڈالر کے لیے آئی ایم ایف نے سب کچھ گروی رکھوا لیا ہے، ایک سازش کے تحت ٹولے کو ملک پر مسلط کیا گیا،اسٹیٹ بنک سے لے کر ساری معیشت آئی ایم ایف کے سپرد کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پیٹرول دو سو روپے لیٹر پہنچے گا تو عوام کا جینا مشکل ہوجائے گا،

(ن) لیگ کے دور میں ایمر جنسی میں ادویات مفت تھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس انتقام اور گھٹیا گفتگو کے سوا کچھ نہیں، یہ ملک کو تباہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ای وی ایم کو بھول جائیں،جس پولنگ سٹیشن پر ای وی ایم ہوگی اس کو آگ لگا دیں گے،ہم ای وی ایم کی مزاحمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں

سے محبت ہے، وہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،شفاف الیکشن (ن)لیگ کی نہیں پاکستان کی ضرورت ہے،اگر شفاف الیکشن نہ ہوئے لوگ نتائج کو تسلیم کریں گے جس سے ملک کسی بھی تباہی کا شکار ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ استعفوں پر ہمارا موقف تھا کہ تمام اپوزیشن پارلیمنٹ سے باہر آجائے تو اس کا اثر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی

اے ٹی ایمزنے ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے،ہمارا یہ مطالبہ ہے عمران خان استعفیٰ دیں اور شفاف الیکشن کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ بائیس کروڑ عوام کی نظر میں حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ہم آئین اور قانون کے تحت چلنا چاہتے ہیں لیکن یہ لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ای وی ایم کے لئے ہم نے کوئی

کمیٹی تشکیل نہیں دی نہ ہم اس سلسلہ میں ہونے والے کسی اجلاس میں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اتحادی مشترکہ اجلاس میں جانے کے لئے تیا رنہیں تھے لیکن پھر فون آگیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری سرور کی باتوں سے لگتا ہے کہ جب وہ ایسی باتیں کرتے ہیں تو ان کے جانے کا وقت آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے

بابے رحمتے کو کاؤنٹر کرنے لئے مریم نواز کی خلاف مہم چلائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ پنجاب میں عدم اعتماد پر دلچسپی رکھتی،اگر نمبر زمیسر ہوتو (ن)لیگ پنجاب اور وفاق میں تبدیلی لانے کے لئے پیشرفت کے لئے تیار ہے لیکن ایسی باتیں چوکوں،چوراہوں میں نہیں ہوتیں، اس کی راز داری سے تیاری کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی سیاست میں دخل اندازی

سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ این اے ایک سو تینتیس میں (ن) مطمئن ہے، انشااللہ ہم کامیاب ہوں گے،جس ویڈیو کو (ن) لیگ کے ساتھ جوڑا گیا ہے وہ ہماری نہیں ہے۔قبل ازیں قبل جھنگ این اے 114سے علیشہ افتخار بلوچاور این اے 116سے آصف معاویہ اور سید علی اکبر شاہ نے مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اجلاس میں مفتی انتخاب احمد کوعلما ء ونگ پنجاب کا صدر اور حافظ امجد کو جنرل سیکرٹری پنجاب مقرر کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…