اسلام آباد(آ ن لائن )وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر نوجوانوں سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیراعظم نے ملک کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام لانچ کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم سے سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو 6 دسمبر کو لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ملک بھر میں کرکٹ ہاکی فٹ بال سمیت 12 کھیلوں کا ٹیلنٹ ہنٹ کیا جائے گا۔ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے چاروں صوبوں کو 25 ریجنز میں تقسیم کر دیا گیا۔ملک بھر کی جامعات میں ہائی پرفارمنس سینٹرز بھی بنائے جائیں گے۔وزیراعظم نے ابتدائی پلان منظور کر لیا، 6 دسمبر کو لانچنگ ہو گی۔لانچنگ تقریب جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہوگی، ہزاروں نوجوان شریک ہوں گے۔سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے تیاریاں شروع کر دیں۔ عثمان ڈار کا کہناہے کہ وزیراعظم کھیلوں کے فروغ کیلئے کیا وعدہ پورا کرنے جا رہے ہیں ۔ملک کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام رواں ہفتے لانچ کیا جائیگا، وفاقی حکومت مقامی ٹیلنٹ کو عالمی فورمز تک پہنچانے کی ذمہ داری لے گی۔