بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کے راستے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم و ادویات بھجوانے کا معاملہ ، بھارتی واویلا مسترد

datetime 2  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے افغانستان کیلئے پاکستان کے راستے بھارتی 50 ہزار میٹرک ٹن گندم و ادویات بھجوانے کے معاملے پر بھارت واویلا ک کومسترد کرتے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کی مخلصانہ پیشکش کر سیاست کی نذر نہ کرے، بھارت 30 روز کے اندر گندم افغانستان

بھجوائے، پاکستان تیارہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی جذبہ خیر سگالی پر بھی سیاست، بھارت نے واویلا شروع کردیا ،بھارت افغانستان کو گندم بھارتی ٹرکوں میں اپنے عملے کے ساتھ بھجوانے پر بضد ہے ۔ نئی دہلی کے مطابق گندم بھارتی ٹرکوں کے ذریعے بھارتی ڈرائیورکے ساتھ ہی بھجوائی جائے گی، بھارتی ٹرک اور عملے پر اگرحملے ہوئَے تو اس کا ذمہ دار پاکستان ہوگا۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت 30 روز کے اندر گندم افغانستان بھجوائے، پاکستان تیارہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق کے مطابق پاکستان نے بھارتی گندم کے لئے عالمی ادارہ خوراک کے تعاون کی بھی پیشکش کردی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ خوراک نے گندم کی ترسیل و تقسیم پر آمادگی ظاہر کی ہے، بھارت ڈبلیوایف پی کے ٹرکوں کے ذریعے گندم افغانستان لیجا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی پیشکش پر بھارت نے تاحال عالمی ادارہ خوراک سے رابطہ نہیں کیا، پاکستان ہزاروں کی تعداد میں بھارتی ٹرکوں کو اپنی سرزمین پر داخلے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغان ٹرکوں کے استعمال کا بھارتی مطالبہ بھی مسترد کر دیا، ایف بی آر اور کسٹمز نے افغان ٹرانسپورٹیشن کی استعداد کو ناکافی قراردے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ افغانستان کی درخواست پر پاکستان نے بھارتی گندم کو راہداری کی اجازت دی، بھارت جلد از جلد افغانستان کے لیے گندم پاکستانی راستے سے بھیجنے کا بندوبست کرے۔ عاصم افتخار نے کہاکہ بھارت پاکستان کی مخلصانہ پیشکش کر سیاست کی نذر نہ کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…