اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف نے پارٹی کے اندرونی معاملات کوپبلک فورم پربحث کرنے پرپابندی لگادی۔پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق پارٹی کے معاملات پارٹی کے اندر ہی زیر بحث لائے جائیں۔اس حوالے سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی پارٹی ممبر پبلک مقام یا میڈیا کےسامنےپارٹی پالیسی پر تنقید نہیں کرے گا،پارٹی پالیسی پرتنقید کرنے والے رکن کی بنیادی ممبر شپ فوری معطل کردی جائے گی،معطل رکن جواز پیش نہ کرسکا تو رکنیت منسوخ کرنےکی کارروائی عمل میں لائی جائے گی