اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحرےک انصاف نے وفاقی حکومت کی ظالمانہ انداز مےں ٹےکسوں کے نفاذ پالےسی کو ملکی معیشت کےلئے تباہ کن قرار دےتے ہوئے ملک بھر مےں تاجروں کی جانب سے احتجاج کی کال کو جائز قرار دےتے ہوئے اس کی حماےت کا اعلان کےا ہے۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق مرکزی سےکرٹری اطلاعات نعےم الحق نے کہا کہ مسلم لےگ نواز نے ناکام معاشی پالےسےوں کے ذرےعے ملکی معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچاےا ہے جبکہ بجلی بحران سمےت دےگر مسائل کے حل مےں حکومت کی ناکامی نے ملک مےں صنعت و زراعت سمےت تمام پےداواری شعبوں کو بری طرح متاثر کےا ہے۔ عالمی مالےت اداروں کی کی اےماءپر اٹھائے گئے اقدامات نہ صرف عوام مےں غےر مقبول ہےں بلکہ ان اقدامات کے نتےجے مےں تاجر اور عوام دونوں مشکلات کا شکار ہےں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ٹےکسوں کے نظام کی اصلاح کی بجائے طاقت اور جبر کے ذرےعے محصولات کا نفاذ انتہائی قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لےگ نواز نے ہمےشہ سے ےکطرفہ انداز مےں عوام پر اپنا اےجنڈا مسلط کرنے کی کوشش کی ہے اور اس دوران عوامی مشکلات کو ےکسر نظر انداز کےا ہے۔ لےن دےن پر ود ہولڈنگ ٹےکس اےسے محصول کے ذرےعے حکومت کے وسائل کو بڑھانے کی کوشش کو تاجر طبقے نے واضح طور پر مسترد کر دےا ہے، چنانچہ حکومت پر لازم ہے کہ وہ ہٹ دھرمی اور ضد کا مظاہرہ کرنے کی بجائے بزنس کمےونٹی کے جائز موقف کو سننے اور اس کی روشنی مےں اپنی ٹےکس پالےسی پر نظرثانی ےقےنی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحرےک انصاف تاجروں کے جائز مطالبات کی نہ صرف حماےت کرتی ہے بلکہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ معاملے کو مزےد الجھاﺅ کا شکار کرنے کی بجائے گفتگو اور بات چےت کے ذرےعے اس کے موثر اور قابلِ عمل حل کی جانب پےش رفت کرے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے















































