پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو بیرون ملک جانے سے روک دیا، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

datetime 1  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم نے وزراء کو ملک سے باہر نہ جانے کی ہدایات جاری کر دیں، وزیراعظم عمران خان نے گلاسگو کانفرنس میں وفاقی وزراء پر لڑائی کا الزام لگانے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پبلک اکاونٹس کمیٹی ممبران کی تفصیلات مانگ لیں جس کے بعد کمیٹی ممبر ریاض فتیانہ کی رکنیت خطرے میں پڑ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھی وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور وزیر مملکت زرتاج گل پر گلاسکو کانفرنس میں لڑائی کا الزام لگانے پر شدید ناراضگی کا اظہار کر تے ہوئے پبلک اکاونٹس کمیٹی میں اپنی حکومت پر پارٹی رکن کے الزامات کے حقائق سامنے پر اہم اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے حکومتی ارکان کی فہرست پر نظر ثانی کا فیصلہ کرتے ہوئے کمیٹی ممبران کی تفصیلات مانگ لی ہیں اور پبلک اکاونٹس کمیٹی کے ارکان کی فہرست کا خود جائزہ لیں گے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی وزراء پر الزام لگانے والے ریاض فتیانہ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی رکنیت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ریاض فتیانہ کو پارٹی کی احتساب و انصباطی کمیٹی کی تحقیقات کا بھی سامنا ہے۔وزیراعظم نے گزشتہ روز بھی وزراء پر لڑائی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا تھا اور وزراء کو خود آگاہ کیا تھا کہ پاکستان نے کوپ 26 میں شاندار کامیابیاں سمیٹیں ہیں، کوپ 26 میں پارٹی بعض رہنماوں کی طرف سے وزراء پر تنقید ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کے مترادف ہے۔ ٹی وی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آئندہ کوئی وزیر اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جائے گا، اگلے تین چار ماہ معاشی معاملات کے لئے اہم ہیں حکومت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اس وجہ سے وزراء اپنی اپنی وزارتوں میں رہیں۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…