بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ضیاءاللہ آفریدی کی گرفتاری،ثبوت مل گئے،کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)ضیاءاللہ آفریدی کی گرفتاری،ثبوت مل گئے،کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا،نیب کے پراسیکیوٹر قاضی بابر ارشاد نے عدالت کو دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم کے خلاف کافی ثبوت اکھٹے کیئے جا چکے ہیں جبکہ مزید انکوائری چل رہی ہے لہٰذا ملزم سے مزید تفتیش کےلئے اس کو مزید ریمانڈ پر احتساب کمیشن کے حوالہ کیا جائے جس کو منظور کرتے ہوئے احتساب جج حیات علی شاہ نے ملزم کو مزید 3دن کی جسمانی ریمانڈ پر احتساب کمیشن کے تحویل میں دے دیا واضح رہے کہ ملزم کے وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ نے ان کی گرفتاری اوراحتساب کمیشن کے قیام کو غیر قانونی قرار دےکر پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ۔احتساب کمیشن کی خصوصی عدالت نے کرپشن اختیار ات کے ناجائز استعمال اوربد عنوانیوں کے الزام میںگرفتار سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیاءاللہ آفریدی کی جسمانی ریمانڈ میں مزید 3دن کی توسیع کرتے ہوئے احتساب کمیشن کے حوالے کر دیا خیبر پختونخوا احتساب کمیشن کی خصوصی عدالت نے مالی بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتارپی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر معدنیات ضیاءاللہ آفریدی کی جسمانی ریمانڈ میں مزید 3دن کی توسیع کرتے ہوئے احتساب کمیشن کے تحویل میں دے دیاسابق صوبائی وزیر کو گزشتہ13روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد منگل کے روز احتساب عدالت کے جج حیات علی شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیاضیاءاللہ آفریدی پر3ماہ میںمنرل پالیسی نہ بنا کر رولز 11 کی خلاف ورزی، محکمہ خزانہ کو بائی پاس کرنے اور غیر قانونی تقرریاں کرنے کا الزام لگایا گیا ہے جس سے قومی خزانہ کو 150بلین روپے کا نقصان پہنچا ہے



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…