پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

ملک بھر میں شادی ہالز، مزارات اور دفاتر کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری

datetime 1  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جنوبی افریقا سے سامنے آنے والے کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے شادی ہالز، مزارات اور دفاتر کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بہترین ویکسی نیشن والے شہروں میں کوئی مخصوص کورونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گی،زندگی معمول کے مطابق بحال رہے گی،

ان شہروں میں ماسک، سماجی فاصلہ اور سینیٹائزیشن ضروری ہو گی،بہترین ویکسی نیشن والے شہروں میں ڈائننگ، شادی کی تقریبات، مزارات، دفاتر اور جم کیلئے مکمل ویکسی نیشن لازمی ہو گی اور ٹرانسپورٹ 100 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جا سکے گی،بہتر ویکسی نیشن والے شہروں میں ان ڈور تقریبات میں 500 تک افراد کی اجازت ہو گی،آؤٹ ڈور تقریبات میں 1000 افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔این سی او سی کی جانب سے ویکسی نیشن کرانے میں پاکستان کے 40 شہروں کو بہترین یا بہتر قرار دیا گیا، نارووال، جہلم، اسلام آباد، منڈی بہاؤالدین، پشاور، بھمبر، باغ، میرپور آزاد کشمیر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، غذر اور شگر کو 50 فیصد سے زیادہ ویکسی نیشن کے باعث بہترین قرار دیا گیا ہے۔این سی او سی نے 40 سے 50 فیصد سے زائد ویکسی نیشن کرنے والے 27 شہروں کو بہتر قرار دیا گیا ہے، ان شہروں میں راولپنڈی، ملتان، سرگودھا، گجرات، سیالکوٹ، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، چکوال، حافظ آباد اور لودھراں شامل ہیں۔اس کے علاوہ وہاڑی، رحیم یار خان، کراچی، سکھر، سانگھڑ، صوابی، چترال، چارسدہ، اورکزئی، کرم، مظفر آباد، نیلم، حویلی، گھانچے، نگر اور کھرمنگ کو بھی بہتر ویکسی نیشن والے شہر قرار دیا گیا ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک کے دیگر شہروں میں ویکسی نیشن 40 فیصد سے کم ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق بہترین ویکسی نیشن والے شہروں میں کوئی مخصوص کورونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گی اور زندگی معمول کے مطابق بحال رہے گی تاہم ان شہروں میں ماسک، سماجی فاصلہ اور سینیٹائزیشن ضروری ہو گی۔این سی او سی کے مطابق بہترین ویکسی نیشن والے شہروں میں ڈائننگ، شادی کی

تقریبات، مزارات، دفاتر اور جم کیلئے مکمل ویکسی نیشن لازمی ہو گی اور ٹرانسپورٹ 100 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جا سکے گی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے ہدایت نامے میں کہا گیا کہ بہتر ویکسی نیشن والے شہروں میں ان ڈور تقریبات میں 500 تک افراد کی اجازت ہو گی جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں 1000 افراد کو شرکت کی

اجازت ہو گی۔ مسافر ٹرینیں 80 فیصد ویکسینیٹڈ مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی این سی او سی کے مطابق بہتر ویکسی نیشن والے شہروں میں ان ڈور ڈائننگ کیلئے 70 فیصد گنجائش کی اجازت ہو گی اور ان ڈور آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 12 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کہا کہ بہتر اور کم

ویکسین شدہ شہروں میں رات 10 بجے تک کاروبار کی اجازت ہو گی اور ملک بھر کے سنیما گھروں میں صرف ویکسین شدہ افراد کو جانے کی اجازت ہو گی، مسافر ٹرینیں 80 فیصد ویکسینیٹڈ مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں لاک ڈاون کیلئے کوئی دن مخصوص نہیں ہو گا تاہم ملک کے بارڈرز پر

لاک ڈاون برقرار رہے گا، سیاحتی علاقوں کیلئے ویکسین شدہ افراد کی پالیسی برقرار رہے گی اور بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کیلئے نئی پالیسی کا اطلاق ہوگا۔ہدایت نامے میں کہا گیا کہ کورونا کی نئی پالیسیوں کا اطلاق یکم دسمبر سے 15 دسمبر تک نافذالعمل رہے گا جبکہ ملک میں کورونا کی صورتحال کا آئندہ جائزہ اجلاس 14 دسمبر کو ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…