جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

”مجھے شراب بہت پسند ہے،شراب کا کلر مجھے بہت اچھا لگتا ہے،اگر شراب حرام نہ ہوتی تو مجھ سے زیادہ کوئی نہ پیتا ٗ اب میں جنت میں جاکر بہت زیادہ شراب پیئوں گا،اس وقت تو میں ایپل جوس پی رہا ہوں “ رانا شمیم کے بیٹے کی دلچسپ گفتگو

datetime 1  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیٹے احمد حسن رانا نے اعتراف کیا ہے کہ مجھے شراب بہت پسند ہے،شراب کا کلر مجھے بہت اچھا لگتا ہے،اگر شراب حرام نہ ہوتی تو مجھ سے زیادہ کوئی نہ پیتا۔ اب میں جنت میں جاکر بہت زیادہ

شراب پیئوں گا،اس وقت تو میں “ایپل جوس” پی رہا ہوں۔علاوہ ازیں انہوں نے اپنے والد رانا شمیم کے بیانِ حلفی لیک کرنے والے کو سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اُس شخص کے بارے میں بتایا جائے جس نے یہ سب کیا، نوازشریف کے پاس بیانِ حلفی کی موجودگی سے متعلق والد صاحب ہی کوئی جواب دے سکتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ رانا شمیم نے  عدالت میں واٹس ایپ پر چلنے والے بیانِ حلفی کا تذکرہ کیا اور جج کو بتایا کہ انہوں نے اس بیان کو نہیں دیکھا، اب بیانِ حلفی کے بعد آفٹر شاکس سامنے آرہے ہیں، جس کے اثرات وفاقی وزرا کے بیانات سے نظر آرہے ہیں۔احمد حسن نے مزید کہا کہ والدہ کے انتقال کے بعد رانا شمیم ڈپریشن میں تھے کیونکہ اُن کا 48 سالہ ہم سفر جدا ہوگیا تھا، اس کڑے وقت میں ہمیں کسی نے بھی نہیں پوچھا ۔انہوں نے کہا کہ راناشمیم نے اپنےبیان حلفی میں جولکھاہے وہ اس پرکھڑےہیں، عدالت سےدرخواست ہےکیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے کیونکہ کسی سے صبر نہیں ہورہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…