لاہور (نیوزڈیسک)انسپکٹر جنر ل پولےس پنجاب مشتاق احمد سکھےراکے حکم پر صوبے بھر مےں سکےورٹی ہائی الرٹ رکھنے اور تمام شہروں مےں سرچ آپرےشنز کا سلسلہ تےز کرنے کافےصلہ کےا گےا اور اس کے علاوہ بغےر نمبر پلےٹ ، کالے شےشے اور مشتبہ گاڑےوں کی سنےپ چےکنگ کرنے اور دہشت گردوں اور جرائم پےشہ افراد کے معاونےن کے خلاف کرےک ڈاﺅن کی حکمت عملی پر سختی سے عملدرآمدکابھی فےصلہ کےا گےا ہے اوردہشت گردوں کا ٹارگٹ ہونے کے باعث دوران ڈےوٹی تمام افسر اور اہلکار طے کےے گئے حفاظتی طرےقہ کار پر سختی سے عملد رآمد کرےں گے ۔ےہ تمام فےصلے منگل کے روز سنٹرل پولےس آفس لاہور مےںانسپکٹر جنرل پولےس پنجاب، مشتا ق احمد سکھےراکی سربراہی مےں وےڈےو لنک کے ذرےعے منعقد ہونے والی آرپی اوکانفرنس کے دوران کےے گئے۔ جبکہ لاہور سے شرےک ہونے والے افسران مےں اےڈےشنل آئی جی اسٹےبلشمنٹ پنجاب، نسےم الزمان، اےڈےشنل آئی جی آپرےشنز پنجاب، کےپٹن (ر) عارف نواز،اےڈےشنل آئی جی لےگل پنجاب، علی ذوالنورےن، سی سی پی او لاہور، کےپٹن (ر) امےن وےنس، ڈی آئی جی ہےڈ کوارٹرز پنجاب، فاروق مظہر، ڈی آئی جی آپرےشنز پنجاب، عامر ذوالفقار،ڈی آئی جی اسٹےبلشمنٹI-، اظہر حمےد کھوکھر، ڈی آئی جی اسٹےبشمنٹ II-، نواز وڑائچ ، ڈی آئی جی آپرےشنز لاہور ، ڈاکٹر حےدر اشرف،اے آئی جی ڈسپلن، ڈاکٹر انعام وحےد، اے آئی جی لےگل، کامران عادل اور دےگر سےنےئر پولےس افسران بھی موجود تھے۔کانفرنس مےںسنگےن مجرموں اور دہشت گردوں کے معاونےن کی نشاندہی کرنے اور ان کے خلاف کرےک ڈاﺅن کرنے کے فےصلے کے ساتھ ساتھ پٹرولنگ بڑھانے اور خاص طور پر اقلےتوں اور ان کی عبادت گاہوں کی سکےورٹی کے لئے طے کےے گئے ایس او پی پر سختی سے عملدر آمد کرنے کا بھی فےصلہ کےا گےا۔اس کے علاوہ افسروں کو پابند کےا گےا کہ وہ روزانہ کی بنےادوں پر اپنے اضلاع مےں موجود بنکوں کی سےکےورٹی کو ذاتی طور پر مانےٹر کرےں گے اور کسی بھی کوتاہی کی صورت مےں بنک انتظامےہ کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ بنکوں کے سےکےورٹی گارڈز کو پولےس کی طر ف سے 3سے 6ماہ کی فائر ٹرےننگ دےنے کا بھی فےصلہ کےا گےا۔اس کے علاوہ سنگےن جرائم مےں ملوث اشتہارےوں کی گرفتاری اور ان کے لئے ہےڈ منی مقرر کرنے کے عمل کو تےز کرنے کا فےصلہ کےا گےا۔تمام فےلڈ افسران کو پابند کےا گےا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں مےں صبح اور شام کے اوقات کار کے دوران پٹرولنگ ٹےموں کی براہِ راست خود مانےٹرنگ کرےں گے۔اس کے علاوہ تمام فےلڈ افسران اپنے اضلاع مےںاےک ماہ کے دوران تھانوں کے دو رسمی اور غےر رسمی معائنے کرنے کے پابند ہونگے ۔کانفرنس مےں فورس کی ترقےوں کے عمل کو دو ماہ کے اندر مکمل کرنے کا فےصلہ بھی کےا گےا۔ تمام فےلڈ افسران عوامی مسائل کے بروقت حل کے لئے اپنے دفاتر عوام کے لئے کھلے رکھےںجبکہ فورس کے مسائل حل کرنے کے لئے ماہانہ بنےادوں پر دربار کے انعقاد کے فےصلے پر سختی سے عملدر آمد کےا جائے گا۔کانفرنس مےں حکومت پنجاب کے ترقےاتی پراجےکٹس پر کام کرنے والے چےنی ماہرےن کی سکےورٹی کو 100فےصد فول پروف بنانے کی حکمت عملی پرسختی سے عملدر آمد کا فےصلہ کےا گےا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
بھارت نے گیارہویں مرتبہ سلال ڈیم سے پانی چھوڑ دیا، فلڈ الرٹ جاری
-
کامن ویلتھ گیمز : جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر
-
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی فارماسیوٹیکل فیکٹری سیل، جعلی ادویہ برآمد



















































