منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

اینٹی کرپشن کا کرپٹ سرکاری ملازمین کیخلاف بڑا کریک ڈائون 6 رشوت خور افسران اور ملازمین گرفتار

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن)محکمہ مال ، صحت اور پولیس کے 6 رشوت خور افسران کوہزاروں روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے گئے۔راولپنڈی ، ملتان ، فیصل آباد اور سرگودھا میں کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف بڑا کریک ڈائون کیا گیا۔ نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ میں اینٹی کرپشن نے ٹریپ ریڈ کیا جہاں پر برن یونٹ کے سکیورٹی انچارج محمد اعجاز فدا کو 20 ہزار رشوت لیتے

گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کے طابق ملزم اعجاز فدا نے مدعی محمد نعیم سے شفٹ تبدیل کرنے کے عوض 20 ہزار رشوت لی۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے تھانہ حافظ آباد سٹی کے محرر جاوید آفتاب کو 10 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوںگرفتار کرلیا ۔محرر جاوید اقبال سے رشوت کی رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ اینٹی کرپشن سرگودھا نے ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی میں 77 لاکھ سے زائد کی خرد برد میں ملوث ملزم سعد انور کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سعد انور نے محکمہ صحت کے افسران و اہلکاروں کی ملی بھگت سے ادویات کی خریداری کا جعلی ریکارڈ تیار کیا۔ اینٹی کرپشن فیصل آباد نے مقدمہ نمبر 25/2018 میں ملوث سعید پٹواری کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم سعید پٹواری کو ریڈ کرکے گرفتار کیا گیا۔ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے گجر خان سے خالد محمود پٹواری کو 30 ہزار رشوت لیتے گرفتار کرلیا۔ خالد پٹواری کو جعلی انتقال درج کرکے رشوت لینے پر گرفتار کیا گیا۔ اینٹی کرپشن پنجاب چیچہ وطنی سے ٹی ایم اے کے ٹیوب ویل آپریٹر عبدالشکور کو40 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…