بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی اراکین کودربدرنہیں دیکھناچاہتے ،خواجہ سعد رفیق

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دربدر کرنا ہمارا ایجنڈا نہیں.قومی اسمبلی کے پابر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ’ہم نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی کے اراکین سٹرکوں پر دربدر ہوں’، ایسا کرنا شاید عمران خان کا ایجنڈا ہوسکتا ہے، مسلم لیگ نواز کا نہیں۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ طویل مشاورت کے بعد پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کرنے کی قرار داد کو جمعرات کی صبح تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس دوران ملنے والے وقت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حکمران جماعت اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، متحدہ قومی موومنت (ایم کیو ایم ) اور جمعیت علماء اسلام (ف) کو منانے کی کوششیں کرے گی تاکہ وہ قرار داد واپس لے لیں۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ حکمران جماعت کی جانب سے ایم کیو ایم اور جمعیت علماء اسلام کو قرار داد پیش نہ کرنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ آج قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی جانب سے کی جانے والی تقریر غیر ضروری تھی۔
سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان ایوان سے باہر اپنی تقاریر میں مخالفین پر الزامات لگاتے ہیں اور اس سے باز نہیں آرہے، “تنقید کرنا اور بات ہے جبکہ الزام لگانا علیحدہ بات ہے”۔وزیر ریلوے ںے مزید کہا کہ اس بات کا حق عمران خان کو بھی نہیں دیا جاسکتا کہ وہ جب چاہیں کسی کی بھی تذلیل کردیں.انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے ایوان کے باہر سیاستدانوں کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے جے یو آئی (ف) اور ایم کیو ایم کو قائل کرنے میں مشکلات اور دشواری کا سامنا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی سیاسی تربیت بھی ’ہمارے‘ ہی ذمہ ہے۔سعد رفیق نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو ایوان سے باہر بھیجنا ہوتا تو کسی کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں تھی



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…