لاہور(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اسلامی حکومت بنانے کے لئے کام کر رہی ہے ، اسلامی حکومت کا مطلب ہے جس حکومت میں قانون سب کے لیے برابر ہو۔منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کی تربیتی نشست سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسلامی حکومت بنانے کیلئے جماعت اسلامی کام کر رہی ہے۔اسلامی حکومت کا مطلب ہے جس حکومت میں قانون سب کے لیے برابر ہو اور غریبوں کی فلاح کیلئے کام کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرقی پاکستان بنانے میں بھارت اور امریکہ نے کردار ادا کیا ۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا دور ہو تو ن لیگ کا کبھی محاسبہ نہیں کیا گیا ۔ ن لیگ کا دور ہو تو پیپلزپارٹی کا محاسبہ نہیں کیا جاتا ، صرف چہرے بدلتے ہیں ، کردار وہی ہیں۔اسٹیٹس کو کے خلاف عظیم جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اسٹیٹس کو کو سہارا دینے والوں کے خلاف نکلنا ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان آپس میں بھائی بھائی ہیں