کراچی( آن لائن ) کراچی میں نسلہ ٹاورکے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور عمارت کو مسمار کرنے کا کام جاری ہے۔کراچی میں سپریم کورٹ کی جانب سے غیر قانونی قرار دی گئی رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام جاری ہے۔ کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ کردی،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیمولیشن مکمل ہونے تک نسلہ ٹاور کے اطراف چار سے
زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور کے کام میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ڈیمولیشن کے دوران کچھ افراد لا اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب کرسکتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر انتظامیہ کو نسلہ ٹاور گرانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عمارت گرانے کے دوران نقصان سے بچنے کو یقینی بنایا جائے۔