اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے مختلف حصوں میں ساون کے بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے دو سے تین روز کے دوران مون سون بارشوں کا سلسلہ اسلام آباد، کشمیر، بالائی پنجاب، فاٹا اور بالائی خیبر پختونخوا میں کم شدت کے ساتھ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار اسلام آباد میں سورج کرنیں بکھیر رہا ہے ، آج اسلام آباد، راولپنڈی میں موسم خشک اور گرم ہے۔داتا کی نگری لاہور میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے ، شہر کے بعض حصوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں شام یا رات کو بوندا باندی ہو سکتی ہے۔بالائی سندھ اور زیر یں سندھ میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔کوئٹہ سمیت بلوچستان میں موسم گرم ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ اگلے دو روز تک اسلام آباد ، راولپنڈی ، کشمیر ، بالائی پنجاب ، فاٹا اور بالائی خیبر پختونخوا میں کم شدت کے ساتھ جاری رہے گا۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے موسم خوشگوار ، بارشوں کا سلسلہ تین روز جاری رہے گا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسے بھی اٹھا لیں
-
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
-
بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ
-
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2سگی بہنوں سے 5افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
-
رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
-
بھارت کی اشتعال انگیزی اسے ہی مہنگی پڑگئی، آئی پی ایل کو اربوں ڈالرز کا نقصان
-
چینی سائنسدانوں نے چکن کا متبادل سستا گوشت تیار کرلیا
-
ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی
-
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
-
نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
طلاق کے بعد 90 دن کے اندر ازدواجی تعلقات پر زیادتی کا مقدمہ خارج
-
میٹرک کے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری
-
این سی سی آئی اے افسران کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی















































