اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور کے علاقے گلبرگ میں لڑکی کو روڈ پر ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل ، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تلاش شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فٹ پاتھ پر کھڑی لڑکی کو دیکھ کر گاڑی میں سوار دو افراد نے پاس آکر اسے
گاڑی میں بیٹھنے پر مجبور کرتے رہے ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے لڑکی سے رابطہ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کی بھی یقین دہانی کروائی ۔ لڑکی جانب سے دونوں اوباشوں کی ویڈیو سیف سٹی کو فراہم کر دی گئی ہے جس کی مدد سے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کر دیں ہیں ۔