منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

’ ایک طرف خوشیاں دوسری طرف مایوسی“سینٹ ملازمین کو عیدپر4اعزازیئے،قومی اسمبلی کے محروم

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی دو مختلف پالیسیوں کے اظہار آج کل قومی اسمبلی اور سینٹ مں بخوبی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سینٹ میں پیپلزپارٹی کی اکثریت اور پیپلزپارٹی کا ہی چیئرمین سینٹ ہے سینٹ کے ملازمین کو عید کے موقع پر تنخواہ کے ساتھ ساتھ 4 اعزازیئے بھی دیئے جس سے سینٹ ملازمین کی عید کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں ۔سینٹ کی طرف سے ایک اعزازیہ رمضان المبارک میں ملازمین کو دیا گیا جبکہ باقی تین اعزازیئے ستمبر کی تنخواہ کے ساتھ ادا کئے جائیں تاکہ تمام ملازمین کی بڑی عید بھی کو چار چاند لگ جائیں ۔ دوسری طرف سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق جن کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے نے رمضان المبارک اور عید الفطر کی صرف بنیادی تنخواہ ملازمین کو دینے کے احکامات دیئے ابھی تک قومی اسمبلی کے ملازمین کو نہ تو رمضان المبارک میں اعزازیہ دیا گیا اور نہ ہی عیدالفطر کی تنخواہ کے ساتھ قومی اسمبلی کے ملازمین کو یہ خوشی نصیب ہو سکی ہے اور مزید کوئی اعزازیہ بھی ملنے کی توقع نہیں ہے قومی اسمبلی کے ملازمین اور سینٹ کے ملازمین ایک ہی چھت تلے کام کر رہے ہیں مگر دونوں کی قسمت دو الگ الگ پارٹیوں کے ہاتھ میں ہونے کی وجہ سے ایک طرف خوشیوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور دوسری طرف مایوسیوں کا عالم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…