کابل /دبئی (این این آئی)افغان دارالحکومت کابل کے ائیرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کے لیے متحدہ عرب امارات نے طالبان سے رابطہ کرلیا ۔برطانوی میڈیانے سفارتی ذرائع
کے حوالے سے بتایاکہ کابل ائیرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کے معاملے پر بات چیت کے لیے اماراتی حکام نے حالیہ ہفتوں میں طالبان سے متعدد ملاقاتیں کی ہیں۔ذرائع کے مطابق یو اے ای افغانستان میں قطر کے سفارتی تسلط کا مقابلہ کرنے کا خواہاں ہے جبکہ ترکی اور قطر بھی کابل ائیرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کے خواہشمند ہیں۔واضح رہے کہ اگست میں امریکی انخلا کے بعد قطر، ترکی کے ساتھ مل کر افغانستان کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو چلانے میں مدد کر رہے ہیں۔میڈیا رپوٹر کے مطابق تاہم طالبان نے ابھی تک اس معاملے پر قطر کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے ۔