کراچی(نیوزڈیسک)بھارتی خاتون حنا لتا نے پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری کوراکھی بھیج دی۔ذرائع کے مطابق ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والی خاتون حنا لتا نے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری کو بلاول ہاس میں راکھی بھیجی ہے، راکھی کے ساتھ خاتون نے پیغام میں کہا ہے کہ بلاول کی پاک بھارت عوام کوقریب لانے کی کوششوں کوسراہتے ہیں، معاشرے میں عدم برداشت کے خاتمے کے لئے بلاول کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔واضح ر ہے کہ ہندودھرم میں راکھی بہنیں بھائیوں کو کلائی میں پہناتی ہیں اور بھائیوں کی حفاظت کی دعا کرتی ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں