اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فضائی آلودگی کے باعث بچوں میں مختلف امراض جنم لینے لگے

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہورمیںدن بدن فضائی آلودگی میں اضافے سے بچے بھی متاثر ہورہے ہیں۔شہر میں سموگ کی وجہ سے بچوں میں دمہ، الرجی، سانس، آنکھوں کی بیماریوں اور نمونیے کی شکایت بڑھ گئی ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سموگ کی وجہ سے نمونیا کی شرح میں تین سے چار گنا اضافہ ہوگیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ لاہور کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کی چلڈرن ایمرجنسی اور او پی ڈیز میں سموگ سے متاثرہ بچوں کا رش لگا ہوا ہے، صرف چلڈرن سپتال کی ایمرجنسی میں روزانہ 400 کے قریب بچوں کو لایا جا رہا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر بچے دمہ، کھانسی، الرجی، آنکھوں کی جلن اور پھیپھڑوں کے امراض کے سبب ایمرجنسی آ رہے ہیں، سموگ ایک سے دو سال کے بچوں میں نمونیا کا سبب بھی بننے لگا ہے۔طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سموگ کے دوران گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر مت نکلیں، ماسک پہنیں، عینک لگائیں اور گرم مشروبات استعمال کریں۔طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تو نمونیا اور الرجی سمیت دیگر امراض میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…