بدھ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2024 

فیروز خان اور ثنا جاوید ایک ساتھ دوبارہ اسکرین پر واپسی کیلئے تیار

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) مشہور ڈرامے’خانی‘ سے مداحوں کی پسندیدہ جوڑی فیروز خان اور ثنا جاوید ایک بار پھر ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے نئے پراجیکٹ’ اے مشتِ خاک‘ میں اداکار فیروز خان اور اداکارہ ثنا جاوید بہت

جلد دوبارہ نجی ٹی وی کی اسکرین پر نظر آئیں گے۔ثنا جاوید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے اس نئے پراجیکٹ کی پہلی جھلک جاری کردی ہے، جس میں ثنا جاویدکو سفید رنگ کا لباس پہنے دیکھا جاسکتاہے۔انہوں نے اپنے ڈرامے کا ایک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ یہ پراجیکٹ ان کے دل کے بہت قریب ہے۔دوسری جانب اداکار فیروز خان نے بھی اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر اپنے اس نئے پراجیکٹ میں اپنے کردار سے مداحوں کو متعارف کروایا ہے۔خیال رہے کہ جیو ٹی وی کے ساتھ فیروز اور ثنا کا یہ تیسرا پراجیکٹ ہے اس سے پہلے یہ دونوں اداکار ڈرامہ سیریل ’خانی‘ اور ’رومیو ویڈز ہیر‘ میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…