اسلام آباد( نیوزڈیسک)نیپرا نے بجلی کی قیمت میں دو روپے 68 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نیپرا کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ستمبر کے بلوں میں صارفین کو اس کا ریلیف دیں گی۔بجلی کی قیمت میں کمی مئی میں فیول ایڈجسٹمٹ کی مد میں کی گئی ہے ، نیپرا کے مطابق کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔