جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

بنی گالہ لوٹ مار ایسوسی ایشن نے ای وی ایم کو دوبارہ اقتدار میں آنے کی کنجی سمجھ لیا ‘ عظمیٰ بخاری

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ پرچی ترجمان صاحب اپوزیشن کومشینوں سے نہیں آپ کی نیت ،بدنیتی اور ووٹ چوری سے ڈرلگتا ہے ،2018کے الیکشن میں آر ٹی ایس سے فیضیاب ہونے والے آج ہمیں شفافیت کا درس دے رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پرچی ترجمان صاحب پوری دنیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کرچکی ہے

،لوگ کورونا،ڈینگی اور سموگ سے مر رہے ہیں اور بے شرم ترجمانوں کو ای وی ایم مشینوں کی فکر پڑی ہے ،ایک ارب ڈالر کیلئے عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کررہے ہیں،بتایا جائے ای وی ایم مشینوں کیلئے 150ارب کہاں سے لائیں گے؟۔ انہوںنے کہاکہ بنی گالہ لوٹ مار ایسوسی ایشن نے ای وی ایم کو دوبارہ اقتدار میں آنے کی کنجی سمجھ لیا ہے ،مشینوں کے ذریعے ڈالرز چھاپنے کا تجربہ علیمہ باجی کا ہے،کیا پسماندہ علاقوں میں بنی گالہ سے ٹیمیں لوگوں کو ای وی ایم کے استعمال کے طریقے بتانے جائیں گئیں،آج ہمیں ارسطو اور افلاطون بن کر دکھارہے ہیں پارلیمنٹ سے بھاگے کیوں ؟۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی قومی لائحہ عمل طے نہیں پایا جا سکتا،اٹھاویں صدی ہمیں نہ سنائیں آپ نے 21ویں صدی میں ڈسکہ ،سینیٹ الیکشن کے اندر جو کارنامے سرانجام دیے وہ شرمناک ہیںسینیٹ الیکشن میں گل کھلائے وہ بھی آپ کے لیڈر کے ماتھے پر کالا داغ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…