پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

علی محمدخان کی کھلی کچہری ،مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کے مسائل سنے

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیر گڑھ (این این آئی)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اتوار کو اپنے حجرے واقع ہاتھیان شیرگڑھ میں کھلی کچہری منعقد کی مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کے مسائل سنے ۔اس موقع پر این اے 22 پی کے 48 ,54 ،55 مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود اور لوگوں نے اپنے علاقوں کے مسائل وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان کے ساتھ ڈسکس کرتے ہوئے ہوئے

ان مسائل کے حل کی درخواست کی وفاقی وزیر مملکت نے اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران کو فوری حل طلب مسائل کے حل کیلئے فون کرکے ضروری ہدایات جاری کر دیں۔ آئے ہوئے وفود میں لوگوں نے بجلی لوڈشیڈنگ سوئی گیس کی فراہمی گلی کوچوں اور سڑکوں کی پختگی کے حوالے سے مسائل وفاقی وزیر مملکت کے ساتھ ڈسکس کئیک۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ہم سیاست نہیں عوام کی خدمت کرتے ہیں اور اس سلسلے میں نے دن رات ایک کرکے عوام کے مسائل کو ہر فورم پر اٹھانے کے لئے کوشاں ہوں ۔انہوں نے کہا کہ این اے 22 صوبہ خیبر پختونخواہ کا دور دراز اور پسماندہ حلقہ ہے اور یہاں کے باشندوں کے ان گنت مسائل اور مشکلات ہیں ،ان مسائل کے حل کیلئے میں نے دن رات ایک کرکے کام کر رہا ہوں اپنے حلقے نیابت میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہوا ہے اور اپنے حلقے کو ماڈل حلقہ بنا کر دم لوں گا۔ انہوںنے کہاکہ اپنے حلقے کے عوام نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے مہنگائی کی یہ لہر عارضی ہے ،بہت جلد اس پر قابو پا لیں گے ،سابقہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ایک ہوئے ہیں پی ڈی ایم کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو گئی ہے



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…