مکوآنہ (این این آئی )فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے سرکاری کالجوں میں بی ایس آنرز ایوننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ، محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے سرکاری کالجوں میں ایوننگ میں بی ایس آنرز ڈگریوں کے اجراء کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی آئی کالجز پنجاب نے سرکاری کالجوں میں بی ایس آنرز ایوننگ میں داخلے کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
انٹرمیڈیٹ پاس کرنے والے 97 فیصد سے زائد طلبائ بی ایس آنرز میں داخلوں کے منتظر ہیں۔ سرکاری کالجوں میں زیادہ طلبائ کو داخل کرنے کیلئے بی ایس آنرز ایوننگ پروگرام کے اجرائ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کالجوں میں متعلقہ مضمون میں دستیاب فیکلٹی پیش نظر رکھ کر بی ایس ڈگری میں داخلے ہوں گے۔ سرکاری کالجوں میں بی ایس آنرز ڈگریوں میں داخلوں کی آخری تاریخ 30 نومبر مقرر ہے۔