پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

ہسپتال کا سٹاف زچگی کیلئے آئی خواتین کا چیک اپ کرنے کی بجائے مریضوں کو ذلیل خوار کرنے لگا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانگامنڈی(این این آئی)مانگامنڈی سرکاری سول ہسپتال کی ایمرجنسی میں ادویات نایاب ہوگئی، مریض ادویات اور آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشانی میں مبتلا ہیں تفصیلات کے مطابق مانگامنڈی سرکاری سول ہسپتال میں زچگی کے دوران ہسپتال کے عملہ کے ناروے سلوک کی

وجہ سے شہری پرائیویٹ ہسپتالوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہوگئے۔ہسپتال کا سٹاف زچگی کیلئے آئی خواتین کا چیک اپ کرنے کی بجائے مریضوں کو ذلیل خوار کرنے لگا۔ہسپتال میں آئے شہری آصف کا کہنا ہے کہ میں اپنی بیوی کو گزشتہ دن ہسپتال میں زچگی کیلئے لیکر آیا اور نرسنگ سٹاف عملہ ہسپتال نے میری بیوی کو چیک اپ کرنے کی بجائے ہاتھ تک نہیں لگایا جب عین وقت زچگی کا تھا تب انہوں نے کہا آپ انہیں کسی اور جگہ لے جائیں تب ہمیں مجبورا پرائیویٹ ہسپتال سے بڑا آپریشن کروانا پڑھا۔شہری کا کہنا ہے کہ سول ہسپتال مانگامنڈی میں کام کرنے والے عملے نے چند ٹکوں کیلئے پرائیویٹ ہسپتالوں سے ہر مریض کا مک مکا کر رکھا ہے نارمل کیس کو بھی بڑے آپریشن میں بدل دیا جاتا ہے۔اور یہ سلسلہ آج سے نہیں عرصہ دراز سے جاری ہے۔بلکہ ہسپتال میں کام کرنے والے عملہ نے ہسپتال کے آس پاس غیر قانونی پرائیویٹ کلینکس اور ہسپتال کھول رکھے ہیں جہاں پر دونوں ہاتھوں سے عملہ سادھا لوح عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے۔جس صورتحال پر شہر بھر کی سیاسی سماجی تنظیموں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہوئے ہسپتال میں تعینات عملہ کے رویہ کے خلاف نوٹس کا مطالبہ کیا ہے



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…