منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

سشمیتا سین نے سرجری کا انکشاف کر کے مداحوں کو پریشان کردیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

ممبئی(این این آئی) سابق مس انڈیا اور بالی وڈ کی سپر ہِٹ فلموں کی اداکارہ سشمیتا سین نے سرجری کروانے کی خبر دے کر مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔سشمیتا سین نے گزشتہ روز 19 نومبر کو اپنی 46 ویں سالگرہ منائی۔ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ

میں اپنے تمام چاہنے والوں کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے میں نے دوسری بار جنم لیا ہو اور اسے میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی۔سشمیتا سین نے مزید لکھا کہ میں آپ سب کو ایک راز کی بات بتانا چاہتی ہوں، ’آریا 2‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد میں نے اپنی صحت کو بہتر کرنے پر توجہ دی، 16 نومبر کو میری ایک کامیاب سرجری ہوئی اور اب ہر گزرتے دن کے ساتھ میں بہتر سے بہتر محسوس کر رہی ہوں۔سرجری کا سن کر کمنٹ باکس میں مداحوں کے پیغامات کی بارش شروع ہوگئی۔ مداحوں نے جہاں انہیں دعائیں دیں وہیں سرجری سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کی بھی درخواست کی۔مداحوں کی پریشانی اور سوالات کے بعد سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ میری سرجری کا سن کر آپ لوگ پریشان ہوگئے، میں بالکل خیریت سے ہوں، اگر مجھے کچھ ہوتا تو میں آپ لوگوں کو ضرور اطلاع دیتی۔سشمیتا سین نے مزید کہا کہ ’’آپ لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، میں صحت یاب ہو رہی ہوں لیکن اس میں تھوڑا وقت لگے گا‘‘۔ مگر اداکارہ کی جانب سے سرجری کی کوئی تفصیل مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…