ممبئی (این این آئی)’یہ جوانی ہے دیوانی، عشق، یاریاں اور میں تیرا ہیرو’ جیسی فلموں میں اداکاری کرنے والی جرمن نژاد بالی ووڈ اداکارہ ایولین شرما کے ہاں شادی کے پانچ ماہ بعد بچے کی پیدائش ہوگئی۔ایولین شرما نے انسٹاگرام پر نوزائیدہ بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ ماں بن
گئیں۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہیں نوزائیدہ بیٹی کو اپنے سینے سے لگائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اسی حوالے سے بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ جرمن نژاد ماڈل و اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کی تصدیق کی۔ایولین شرما نے بیٹی کا نام ایوا رانیا بھنڈی رکھا ہے۔