پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

پشاور یونیورسٹی میں ٹک ٹاکرز کی قابل اعتراض ویڈیوز وائرل ہو گئیں

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پشاور یونیورسٹی میں ٹک ٹاکرز کی قابل اعتراض ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور یونیورسٹی ٹک ٹاکرز کی آماجگاہ کی شکل اختیار کر گئی۔ نجی ٹی وی سماء کے مطابق علمی درسگاہ جامعہ پشاور ٹک ٹاکرزکی آماجگاہ بن گیا

جہاں سبزہ زاروں میں بننے والی طلبہ کی قابل اعتراض ویڈیوز سوشل میڈیا پر اکثر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔سماجی پابندیوں اور قانون سے بے خوف پشاوریونیورسٹی کے طلبہ جامعہ کے نیو بلاک میں نہ صرف ٹک ٹاک ویڈیوزبناتے رہتے ہیں بلکہ سبزہ زارمیں قابل اعتراض حرکات بھی ان کا روز کا معمول بن چکی ہیں۔یونیورسٹی میں طالبات کی ہراسانی عام مشغلہ ہے جبکہ طلبہ جامعہ کی سڑکوں پر اپنی گاڑیوں سے خطرناک ڈرفٹنگ کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں جو خود ان کی اور راہگیروں کی جان کے لیے خطرہ بھی ثابت ہوسکتی ہے۔طلباء کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کرے یا کوئی جرمانہ لگائے تو ایسے واقعات میں کمی ہوسکتی ہے مگر اب تو ایسے واقعات کمی کے بجائے بڑھتے جارہے ہیں۔سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل ہونے کے بعد خاموش انتظامیہ بھی حرکت میں آ چکی ہے اور طلبہ کی نشاندہی پر کارروائی شروع کر دی ہے۔یونیورسٹی پبلک رلیشن آفیسر کا کہنا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یونیورسٹی نے اس پر پابندی لگاتے ہوئے مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ دوسری طرف یونیورسٹی میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے دیگرطلبہ نے احتجاج بھی کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…