اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف نے کہاکہ پارلیمنٹ میں بھی نظام صلوة نافذکیا جائے ،مغرب کی آذان کے بعدایوان میں فوری نمازکاوقفہ کیاجائے کیونکہ اس نمازکادورانیہ بہت کم ہوتاہے ۔پیرکے روزوفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف نے کہاکہ میڈیامیں میرے خلاف خبریں آئیں کہ میں آذاں کے دوران بول رہاتھاجوکہ نہایت غلط ہے ،جبکہ انہوںنے ایوان میں نکتہ اعتراض پربیان کرتے ہوئے کہاکہ ایوان میں مغرب کی آذان کے بعدکافی دیرتک کارروائی چلتی رہتی ہیں اوربعدمیں نمازکیلئیے وقت نہیں رہتاکیونکہ مغرب کی نمازکاوقت بہت کم ہوتاہے ۔