اسلام آباد (این این آئی) چیئر مین نیپرا توصیف ایچ فاروق نے کہا ہے کہ آج بھی 30 فیصد عوام کو بجلی کی سہولت میسر نہیں ، پاور سیکٹر میں سیفٹی کے معیارات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں، ہم اربوں روپے مالیت کے پاور منصوبوں کی سیکورٹی بھی یقینی بنانا ہے۔نیپرا کے زیر اہتمام
پاور سیکٹر کمپنیوں کے سیفٹی معیارات سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان ایٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم کو اتھارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ پاور سیکٹر کے زریعے خوشحالی لانا چاہتے ہیں ، ہم نے صوبوں کو بھی بجلی ترسیل کے لئے لائسنس دئیے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آج بھی 30 فیصد عوام کو بجلی کی سہولت میسر نہیں ، پاور سیکٹر میں سیفٹی کے معیارات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم اربوں روپے مالیت کے پاور منصوبوں کی سیکورٹی بھی یقینی بنانا ہے ۔ چیئر مین اٹامک انر جی کمیشن محمد نعیم نے کہاکہ نیوکلیئر پاور پلانٹس میں سیفٹی بہت اہم ہے، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ملک میں توانائی منصوبوں سمیت کینسر کے 19ہسپتال چلا رہے ہیں ، کے تھری نیو کلیر پاور پلانٹ آئندہ سال کے شروع میں بجلی پیداوار شروع کر دے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایٹامک انرجی کمیشن زراعت اور ماحول کے شعبوں میں بھی کام کر رہا ہے ، تمام شعبوں میں سیفٹی کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔