کراچی، اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ رواں تعلیمی سال جو سلیبس پڑھایا جا رہا وہ مکمل کیا جائے گا، امتحانات مئی، جون میں مکمل سلیبس کے تحت ہوں گے۔مقامی ہوٹل میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کے باعث بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی، او لیول اور دیگر امتحانات بھی شیڈول
کے مطابق ہوں گے، مشترکہ تعلیمی کیلنڈر بنانے سے متعلق تبادلہ خیال ہوا، مختلف اسکولوں کو کوویڈ کٹس فراہم کی جا رہی ہیں، کوویڈ کٹس میں صابن اور سینیٹائزر وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کو ورلڈبینک پروگرام کے تحت گرانٹ دی گئی، ورلڈ بینک پروگرام کے تحت سندھ حکومت کو 81 کروڑ کی گرانٹ دی، سیاست سے بالاتر ہو کر ملک اور بچوں کی بہتری کیلئے فیصلے کیے، طلبا کی تعداد میں اضافے کیساتھ تعلیمی اداروں کی تعداد بھی بڑھنی چاہیئے۔دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہونے لگی ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آگیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 460 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 10 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 336 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز
کی شرح 1 اعشاریہ 11 فیصد پر آ گئی۔پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 638 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 822 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 22 ہزار 501 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 44 مریضوں
کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 29 ہزار 683 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 131 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 2 کروڑ 15 لاکھ 25 ہزار 597 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 64 ہزار 897 افراد کو
کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 12 کروڑ 3 ہزار 443 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 4 کروڑ 87 لاکھ 49 ہزار 422 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 73 ہزار 561 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 7 ہزار 609 ہو گئیں۔پنجاب
میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 42 ہزار 162 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 986 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 79 ہزار 346 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 809 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار
406 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کْل 949 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 521 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کْل 741 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 422 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 358 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 404 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔