اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایم کیو ایم سے حال ہی میں کنارہ کشی اختیار کرنیوالے سینئر سیاستدان نبیل گبول نے انکشاف کیا ہے کہ الطاف حسین کو ہٹا کر فاروق ستار پارٹی کے قائد بننا چاہتے ہیں ۔نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فاروق ستار مجھ سے اور الطاف حسین سے ڈرتے ہیں جب ہی انہوں نے میرے خلاف بات کی ہے ،ایم کیو ایم سے منحرف رہنما نے دعویٰ کیا کہ جنرل پرویز مشرف کے دور میں فاروق ستار خفیہ طور پر آئی آیس آئی کے سربراہ کے پا س گئے اور ان سے مطالبہ کیا کہ الطاف حسین کی جگہ مجھے ایم کیو ایم کا سربراہ بنا دیا جائے ،فاروق ستار کے پاس بہت راز ہیں اور اتنے معصوم ہیں نہیں جتنے نظر آتے ہیں۔