جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات نے دفاعی سامان کے لئے پاکستانی کمپنی سے6ارب 65کروڑ روپے سے زائد کا معاہدہ کرلیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات نے دفاعی سامان کے لئے پاکستانی کمپنی سے6ارب 65کروڑ روپے سے زائد کا معاہدہ کرلیا۔اماراتی وزارت دفاع کی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل سارہ حمد الحجری نے بتایا کہ

پاکستانی کمپنی گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشن (جی آئی ڈی ایس) کے ساتھ مختلف ہتھیاروں کی خریداری کے لیے 6ارب65کروڑروپے سے زائد کا معاہدہ کیا گیا ہے۔پاکستانی کمپنی سے دفاعی سامان کی خریداری کا معاہدہ دبئی ائیرشو2021میں کیا گیا۔اماراتی وزارت دفاع کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نمائش کے چوتھے روز دفاعی سامان کی خریداری کے سات بڑے معاہدے کیے ہیں جن کی مالیت ساڑھے 22 ارب اماراتی درہم ہے۔ائیر شو میں سب سے بڑا معاہدہ امریکی کمپنی ایلینٹ ٹیک سسٹم آپریشنز کے ساتھ ایئرفورس اور فضائی دفاعی نظام کے لیے ایمونیشن کی خریداری کا کیا گیا جس کی مالیت 17 کروڑ 58 لاکھ اماراتی درہم ہے۔ اس کے علاوہ امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن گلوبل انک کے ساتھ ائیر فورس اور ائیر ڈیفنس کمانڈ سسٹمز کے لیے تکنیکی معاونت اور اسپیئر پارٹس کی خریداری کا بھی معاہدہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…