منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گوگل میپس میں لوگوں کی سہولت کے لیے چند نئے فیچرز کا اضافہ

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس میں شاپنگ مراکز، ایئرپورٹس اور ٹرانزٹ اسٹیشنز میں نیوی گیشن کے حوالے سے مدد کے لیے نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گوگل نے ایک بلاگ میں بتایا کہ میپس میں ڈکشنری فیچر کو توسیع دی جارہی ہے تاکہ لوگ اپنے ارگرد موجود بڑی عمارات کا راستہ

تلاش کرسکیں۔اس سے انہیں عمارات یا شاپنگ مراکز کے اندر موجود دکانوں کو جلد دیکھنے کا موقع ملے گا یا وہ ایئرپورٹ لانجز کی لوکیشن اور پارکنگ لاٹس سمیت دیگر مقامات تلاش کرسکیں۔گوگل میپس میں دیگر متعلقہ تفصیلات جیسے مراکز کے کام کے اوقات اور ریٹنگز کا بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔ایک اور فیچر ایریا بزی نس بھی سروس کا حصہ بنایا گیا جس میں لائیو ٹریںڈز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔لائیو ٹرینڈز سے کسی مخصوص علاقے کے مصروف ہونے کے بارے میں بتایا جاتا ہے اور اس سے گنجان علاقوں میں جانے سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔گوگل میپس میں عام سودا سلف کی خریداری کو آسان بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ریٹیلرز کے اسٹیٹس یا آرڈرز کی ٹریکنگ کا فیچر پیش کیا جارہا ہے۔گوگل کے مطابق فی الحال یہ فیچر امریکا کی 30 ریاستوں کی 2 ہزار سے زیادہ اسٹور لوکیشنز کے لیے دستیاب ہوگا۔کمپنی نے بتایا کہ گھر سے باہر مناسب قیمت میں کھانے کی سہولت کے لیے ریسٹورنٹس کی قیمتوں کی رینج کا اضافہ بھی میپس میں کیا جارہا ہے۔اس فیچر کے لیے صارفین کے کنٹری بیوشن کا سہارا لیا جائے گا جبکہ ریسٹورنٹ ریویو، آٹ ڈور بیٹھنے کی دستیابی، ڈیلیوری آپشنز اور دیگر تفصیلات بھی جاننا ممکن ہوگا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…