ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سعودی ولی عہد کا دنیا کے سب سے بڑے تیرتے صنعتی کمپلیکس آکساگون کا اعلان

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آکساگون کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے نیوم کے ماسٹرپلان کا اگلا مرحلہ پیش کردیاہے،یہ منصوبہ مستقبل کے مینوفیکچرنگ مراکز کے لیے ایک بنیادی نئے ماڈل کی نمایندگی کرتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے کہا کہ آکساگون نیوم اور مملکت میں معاشی ترقی اور تنوع کا محرک ثابت ہوگا اور وژن 2030 کے

تحت ہمارے عزائم کی تکمیل کرے گا۔ آکساگون مستقبل میں صنعتی ترقی کے بارے میں دنیا کے نقطہ نظر کی نئی تعریف ، ماحولیات کے تحفظ جبکہ نیوم میں ملازمتیں پیدا کرنیاورترقی میں اپناکردارادا کرے گا۔اس سے سعودی عرب کی علاقائی تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور عالمی تجارتی بہا کے لیے بھی ایک نیا مرکز دستیاب ہوگا۔ولی عہد نے اپنے اعلان میں کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ زمینی سطح پرکاروباراور ترقی کا آغازہوچکا ہے اور ہم شہرکی تیزی سے توسیع کے منتظر ہیں۔نیوم سعودی عرب کے جنوب مغربی حصے میں واقع ایک بڑے علاقے پر مشتمل ہے۔اس کا بنیادی شہری ماحول بندرگاہ سے مربوط ہوگا اوریہ لاجسٹک مرکز کے اردگرد واقع ہے۔اس میں شہر کے متوقع رہائشیوں کی اکثریت آباد ہوگی۔اس کا منفرد ہشت پہلو (اوکٹاجونل)ڈیزائن ماحول پر بیرونی اثرات کو کم سے کم کرتا ہے اور زمین کے بہترین استعمال کا آپشن فراہم کرتا ہے۔اس باقی رقبہ قدرتی ماحول کے 95 فی صد کو محفوظ رکھنے کے لیے کھلا ہے۔اس شہرکی ایک واضح خصوصیت دنیا کا سب سے بڑا تیرتا ہوا ڈھانچا ہے اور یہ نیوم کی بلیواکانومی کا مرکز بن جائے گا اورسعودی عرب کی پائیدار ترقی میں اہم کردار اد کرے گا۔ولی عہد نے کہا کہ دنیا مینوفیکچرنگ مراکز کو کس نظر سے دیکھتی ہے، آکساگون کے ذریعے اس میں بنیادی تبدیلی آئے گی۔ جو چیز ہماری حوصلہ افزائی کرتی ہے، وہ یہ کہ ہم اپنے متعدد شراکت داروں کا جوش وخروش دیکھیں گے جنھوں نے آکساگون میں اپنے منصوبے شروع کرنے کے لیے بے تابی کا مظاہرہ کیا ہے۔ تبدیلی کے یہ علمبردار مصنوعی ذہانت اورجدید ٹیکنالوجی کے ساتھ تیارکردہ کارخانے قائم کریں گے تاکہ اس دور کے چوتھے صنعتی انقلاب میں نمایاں چھلانگ لگائی جا سکے۔نیوم کے چیف ایگزیکٹو سی ای او نظمی النصرکا کہنا تھا کہ نیوم کی طرح آکساگون بھی ایک جامع علمی شہر ہوگا جو اپنے مکینوں کوغیرمعمولی رہائش فراہم کرے گا۔ آکساگون(نیوم)کے لیے دنیا کی پہلی مکمل مربوط بندرگاہ اور سپلائی چین ماحولیاتی نظام قائم کیا جائے گا، لاجسٹکس اور ریل کے ذریعے ترسیل کی سہولت کو مجتمع کیا جائے گا جس سے عالمی معیارکی پیداواری سطح کو خالص صفر کاربن کے اخراج تک لانے میں مدد ملے گی۔اس سے ٹیکنالوجی اور ماحول دوست پائیداری کو اپنانے کے لیے معیاروضع ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…