جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں لیڈی ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی کا انکشاف

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے تھانہ فرئیر کے علاقے میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا ہے۔ذرائع نے

بتایاکہ ملزم کا تعلق بلوچستان کے ایک سیاسی بااثر گھرانے سے ہے ، فریئر تھانے میں متاثرہ لڑکی(ن)نے ایف آئی آر نمبر 290/2021 بجرم دفعہ 376/506/337 اے کے تحت درج کرائی جس میں اس نے بتایا کہ 14 اور 15 نومبر کی شب اس کا دوست یاسر شاہ اپنی ریوو گاڑی میں اسے اپنے گھر چوہدری خلیق الزماں روڈ پر قائم فلیٹ پر لے گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، بعد میں اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے بعد وٹز گاڑی سے ایک نامعلوم سڑک پر پھینک کر فرار ہوگیا ۔پولیس حکام کے مطابق ایف آئی آر کے بعد ملزم یاسر شاہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، پولیس حکام نے مزید بتایا کہ متاثرہ لڑکی پاکستانی نژاد امریکی ہے اور پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہے ، ذرائع نے بتایاکہ ملزم کا تعلق بلوچستان کے ایک سیاسی بااثر گھرانے سے ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…