اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے کورونا وائرس کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کر دئیے جس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید چھ افراد چل بسے ۔این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 216 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ،کورونا کیسز کی مثبت شرح زیرو اعشاریہ 64 فیصد رہی۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی
مجموعی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 92 ہوگئی، این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوئے ۔ این سی اوسی کے مطابق کورونا سے مجموعی اموات 28 ہزار 618 ہوگئیں، ملک بھر میں کورونا کے 12 لاکھ 28 ہزار 848 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 41 ہزار 965 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق سندھ میں ابتک 4 لاکھ 73 ہزار 250، کے پی میں 1 لاکھ 79 ہزار کورونا کیسز ریکارڈ ہوئے ،بلوچستان میں ابتک 33 ہزار 408، اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 364 کیسز ریکارڈ ہوئے ،۔گلگت میں کورونا کے ابتک 10 ہزار 401 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 514 کیسز ریکارڈ ہوئے ،ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 22 ہزار 626 ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 33 ہزار 435 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں ابتک 2 کروڑ 14 لاکھ 52 ہزار 460 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔