پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رشوت لیتے پانچ سرکاری ملازمین رنگے ہاتھوں گرفتار

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )پولیس ، محکمہ مال اور فشریز ڈیپارٹمنٹ پر اینٹی کرپشن کے چھاپے،دو تھانیدار ، ایک پٹواری ، محکمہ ماہی پروری کے اسسٹنٹ وارڈن سمیت پانچ سرکاری ملازمین رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے گئے۔اینٹی کرپشن نے کرپٹ سرکاری ملازمین سے رشوت کے

ہزاروں روپے کے نوٹ برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا کہ سرکاری محکموں میں چْھپی کالی بھیڑوں کے خلاف زیرو ٹالرینس ہے۔ ساہیوال کے علاقہ تھانہ ملکہ ہانس کا سب انسپکٹر مدثر عباس 13 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔گوجرانوالہ کے علاقہ تھانہ اروپ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد یاسین رشوت لیتے گرفتار کرلیاگیا۔چھوٹے تھانیدار محمد یاسین کو 10 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں ٹریپ ریڈ کرکے گرفتار کیا گیا۔گجرات سے محکمہ مال کے پٹواری مہدی خان کو 10 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔گجرات میں محکمہ ماہی پروری کے دفتر پر ٹریپ ریڈ کرکے محکمہ ماہی پروری کے اسسٹنٹ وارڈن محمود احمد اور چوکیدار محمد انور کو رشوت لیتے گرفتار کرلیاگیا۔ملزمان سے مجسٹریٹ کی موجودگی میں 10 ہزار کے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا کہ پنجاب بھر میں کرپٹ سرکاری ملازمیں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…