پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ عمران خان کی حکومت کا کاونٹ ڈاؤن شروع ‘‘ آصف علی زرداری نے تہلکہ خیز پیش گوئی کر دی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے امریکی پراپرٹی سے متعلق کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت 23 نومبر تک منظور کر لی جبکہ سابق صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ جو لوگ حکومت کو لائے ہیں وہ اب غلطی کا اعتراف کر رہے ہیں،

عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے نہیں کریگی ۔احتساب عدالت اسلام آباد یں امریکی پراپرٹی سے متعلق کیس کی سماعت جج اعظم خان نے کی۔سابق صدر آصف علی زرداری احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے جبکہ انکے وکیل فاروق ایچ نائیک ،ارشد تبریز ،بیرسٹر شیراز عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت 5 لاکھ روپے مچلکوں پر 23 نومبر تک منظور کر لی ، عدالت نے درخواست پر نیب کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے ۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر علی زرداری نے حکومت کے دن پورے ہونے کے سوال پر جواب دیا فی الحال تو جو لوگ حکومت کو لائے ہیں وہ غلطی کا اعتراف کر رہے ہیںانہوںنے کہاکہ حکومت پانچ سالہ مدت پوری نہیں کریگی ۔ سابق آصف علی زرداری نے سابق جج کے بیان حلفی اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے کہنے پر مریم نواز اور نواز شریف کی ضمانتیں مسترد کرنے پر کہا کہ سوال پر ہم پہلے ہی یہ رستہ دیکھ چکے ہیں،جسٹس قیوم کے ساتھ سیف الرحمن اور کچھ اور دوستو کی بھی ٹیپ تھی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…