گوجرانوالہ (نیوزڈیسک)گوجرانوالہ میں گھریلو جھگڑے پر صنعتکار باپ نے شادی شدہ بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی،پولیس کے مطابق واپڈا ٹاون کے وائے بلاک میں صنعتکار باپ ملک طاہر نے گھریلو تنازعہ پر اپنی اکیس سالہ شادی شدہ بیٹی جویریہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیااور گولی مار کر خودکشی کرلی،پولیس نے دونوں باپ بیٹی کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں،خاندانی ذرائع کے مطابق جویریہ کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی اور وہ چند روز قبل اپنے خاوند سے جھگڑ کر باپ کے پاس میکے آئی ہوئی تھی۔