اسلام آباد(نیوزڈیسک)انسداد دہشتگردی کے قومی ادارے نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے کوآرڈینیٹر حامد علی خان نے استعفیٰ دیدیا ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق نیکٹا کے کوآرڈینیٹر حامد علی خان نے استعفیٰ دے دیا ہے تاہم ان کی جانب سے دیا گیا استعفیٰ تاحال منظور نہیں ہوا۔ وزارت داخلہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حامد علی خان نے تین ماہ قبل بیماری کے باعث استعفیٰ دیا۔ تاہم حامد علی خان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ادارے کے سربراہی کیلئے مناسب شخص کی تعیناتی تک کام جاری رکھیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں