ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

اسلحے کے زور پر دوست کی بیوی کو ہوس کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

ساہیوال(این این آئی)پولیس نے اسلحے کے زور پر دوست کی بیوی کو ہوس کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 65 فور آر میں سعودی عرب میں مقیم ایک محنت کش کی بیوی سے اس کے دوست نے زیادتی کی،

اور نازبیا ویڈیو بناکر بلیک میل بھی کرتا رہا۔پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون نے تھانہ نورشاہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ اس کا شوہر سعودی عرب میں مقیم ہے، چند روز قبل ایک حادثے میں بچے کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی، جس کے علاج کے لئے مدد کی ضرورت تھی، شوہر کا دوست اسلم ہمارے گھر آیا اور مجھے اور میرے بچے کو اپنے گھر لے گیا، لیکن وہاں اس نے ہمیں ایک کمرے میں بند کردیا۔خاتون نے بتایا کہ اسلم نے ایک دوست کی مدد سے اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کا ساتھی اس مکروہ فعل کی ویڈیو بناتا رہا، اور بعد میں دونوں نے خاوند کو ویڈیو سینڈ کر کے طلاق دلوانے کی دھمکی پر 1 لاکھ روپے بھی وصول کئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی درخواست پر تھانہ نورشاہ میں دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…