لاہور(نیوزڈیسک)لاہورہائی کورٹ نے شریف فیملی کی اپیل منظور کرتے ہوئے انکم ٹیکس ایپلٹ ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ہے۔ ٹربیونل نے میاں محمد شریف کی اپیل کو زائد المیعاد ہونے کی بنا پر خارج کیا تھا۔وزیر اعظم نواز شریف کے والد میاں محمد شریف نے 1994میں ایپلٹ ٹربیونل سے رجوع کیا تھا اورجائیداد کے 1989 میں ہونے والے تخمینے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ ایپلٹ ٹربیونل نےتین سال کی تاخیر سے اپیل دائر کرنے کا اعتراض لگا کر اپیل مسترد کردی تھی جس کے خلاف میاں محمد شریف نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کررکھا تھا ۔لاہورہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے ان کی اپیل منظور کرتے ہوئے انکم ٹیکس ایپلٹ ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا