ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

روسی میزائل سسٹم خریدنے پر جنگی جنون میں مبتلا بھارت مشکل میں پھنس گیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(آن لائن) جارحیت پسند بھارت کو روس نے جدید ترین دفاعی میزائل نظام ایس-400 کی فراہمی کا ا?غاز کردیا ہے تاہم اس کی وجہ سے امریکا بھارت پر اقتصادی پابندیاں عائد کرسکتا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے بھارت کو جدید ترین فضائی

دفاعی نظام ایس-400 کی پہلی کھیپ کی روانگی کا عمل شروع کردیا ہے جو اگلے ماہ بھارت کو موصول ہوجائے گی۔بھارت نے 2018 میں روس سے طویل رینج کے زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایس-400 دفاعی میزائل سسٹم کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا جس کی مالیت 5 ارب 50 کروڑ ڈالر ہے۔بھارت نے میزائل نظام کی خریداری کے معاہدے کے وقت مو?قف اختیار کیا تھا کہ چین سے درپیش سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر یہ دفاعی فضائی نظام خریدنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ ادھر روس سے میزائل نظام کی خریداری پر بھارت کو امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس سے قبل امریکا نے ترکی پر بھی روس سے میزائل سسٹم خریدنے پر اقتصادی پابندیاں عائد کی تھیں۔ امریکا نے یوکرائن کے خلاف کارروائی، شامی صدر کی مدد کرنے اور امریکی صدارتی الیکشن میں مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے بالترتیب شمالی کوریا، ایران اور روس سے تجارتی معاہدے کرنے والوں کے خلاف قانون CAATSA منظور کیا تھا۔ اس قانون کے تحت روس، شمالی کوریا اور ایران سے دفاعی مصنوعات خریدنے والے ملک پر مالی، اقتصادی اور تجاری پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ اس قانون کا پہلا شکار ترکی ہوا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…