جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

رہائی کے بعد آریان خان کی مقبولیت میں اضافہ

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

ممبئی (این این آئی)ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں ضمانت پر رہائی کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی سوشل میڈیا مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود آریان خان کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

آریان خان کو انسٹاگرام پر دو ملین یعنی 20 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔اْن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اْنہوں نے ابھی تک صرف 24 پوسٹس کی ہیں۔آریان خان نے سال 2013 میں انسٹاگرام پر پہلی پوسٹ شیئر کی تھی جوکہ اْن کی اپنی ویڈیو تھی۔شاہ رخ خان کے بیٹے نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آخری پوسٹ رواں سال 15 اگست کو شیئر کی تھی۔اس کے علاوہ آریان خان نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 439 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔خیال رہے کہ ممبئی ہائیکورٹ نے آریان کی ضمانت کے لیے 14 شرائط درج کی تھیں، آریان خان پولیس کو بتائے بغیر ممبئی نہیں چھوڑ سکتے اور انہیں ہر جمعہ کو این سی بی کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔شرائط میں اسی طرح کی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونا، اپنے دوست ارباز مرچنٹ جیسے دوسرے ملزموں سے بات چیت نہ کرنا اور میڈیا سے بات نہ کرنا شامل ہیں۔اگر ان شرائط میں سے کسی کی بھی خلاف ورزی ہوتی ہے تو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) آریان خان کی ضمانت کی منسوخی کی درخواست کر سکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 2 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب ممبئی کروز شِپ پر چھاپہ مارا گیا جہاں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو اْن کے دوستوں سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست لیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…