اتوار‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

معروف صحافی نے عمران خان کے تبدیلی کے نعرے کو سچ سمجھنے اور اسکی حمایت کرنے کو اپنا جرم قرار دیتے ہوئے معافی مانگ لی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آناد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی اورتجزیہ کار سلیم بخاری نے گذشتہ عام انتخابات میں عمران خان کے تبدیلی کے نعرے کو سچ سمجھنے اور اس کی حمایت کرنے کو اپنا جرم قرار دیتے ہوئے معافی مانگ لی،تفصیلات کے مطابق سلیم بخاری نے کہا کہ میں پوری ذمہ داری

سے اقرار کر رہا ہوں کہ ہم سے عمران خان کی حمایت کا جو جرم سرزد ہوا تھا ہم اسے قبول کرتے ہوئے خود کو قصور وار قرار دیتے ہیں اور اس پر میں اور یہاں بیٹھے سب میڈیا پرسنز شرمندہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ معلوم نہیں تھا کہ ہم جن پتھروں کے بڑے بڑے بت بنا رہے ہیں، ان کو زباں ملے گی تو میڈیا پر ہی برس پڑیں گے ،جس احسان فراموشی کا مظاہرہ انہوں نے کیا ہے انہیں اس کی بھاری قیمت دینی پڑے گی ۔دوسری جانب سلیم بخاری کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ سلیم بخاری کب تحریک انصاف کے حامی تھے؟ جب سے تحریک انصاف اقتدار میں آئی ہے، ہم نے انہیں صرف عمران خان پر تنقید کرتے اور گولہ باری کرتے دیکھا ہے۔ایک سوشل میڈیا اکائونٹ دوسرا میڈیا نے کہا کہ سلیم بخاری جھوٹی معلومات پھیلارہے ہیں، اس نے حوالہ دیا کہ سلیم بخاری تو یہ سمجھتے تھے کہ عمران خان کبھی اقتدار میں نہیں آسکیں گے۔ثاقب بشیر نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس کو معافی نہیں بلکہ ہوائوں کے رخ بدلنے کے ساتھ رخ بدلنا کہتے ہیں کیونکہ ناکامیوں کے حالات تو کافی وقت سے چل رہے ہیں اچانک سب کو کیسے یاد آگیا،شمع جونیجو کا کہنا تھا کہ سب ڈوبتے جہاز سے چھلانگیں لگا کے معافیاں مانگ کے پاک ہونگے اب

موضوعات:



کالم



ٹھیک ہو جائے گا


اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…