لاہور(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے راستے میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دینگے۔یہ منصوبہ پاکستان ہی نہیں پورے خطے کے لیے خوشحالی لائے گا ۔لاہورمیں چینی صوبہ جیلین کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری بین ژ اؤ لو سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ شہبازشریف کاکہنا تھا کہ چینی صدر کا 43 ارب ڈالر کا اقتصادی پیکیج پاکستان کے لئے عظیم تحفہ ہے، پاکستا ن کے عوام چین کے اس احسان کو کبھی بھلا نہیں سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں چین کے تعاون سے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا جلد آغاز کیا جارہا ہے۔منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے گا ۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ طلبا اور طالبات کو انجینئرنگ اور دیگر شعبوں میں تربیت کے لئے صوبہ جیلین بھجوایا جاسکتا ہے۔