پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

گندم کی فراہمی بند، فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کر دیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن ) فلورملزایسوسی ایشن نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں 15 نومبر کو ہڑتال کا اعلان کردیا، محکمہ خوراک نے فلورملز کو گندم کی فراہمی بند کردی، جنوبی پنجاب سے گندم خریدنے سے ایک تھیلے پر85 روپے کا اضافہ ہو جائیگا، محکمہ خوراک گندم کی سپلائی بحال کرے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فلورملز ایسوسی ایشن نے گندم کی سپلائی بند کرنے پر راولپنڈی اوراسلام آباد میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

پیر سے جڑواں شہروں میں مکمل ہڑتال ہوگی، جبکہ منگل سے ہڑتال کا دائرہ پنجاب بھر میں پھیل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک نے فلور ملز کو گندم کی فراہمی بند کر دی، محکمہ خوراک نے جنوبی پنجاب سے گندم خریدنے کی ہدایت کی ہے۔ لیکن فلورملز ایسوسی ایشن نے جنوبی پنجاب کے سرکاری گوداموں سے گندم وصول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔کیونکہ جنوبی پنجاب سے گندم خریدنے سے ایک تھیلے پر85 روپے کا اضافہ ہو جائے گا۔ اس سے قبل 08 اکتوبر کو فلورملزمالکان نے حکومت کو ہڑتال کیلئے 48 گھنٹوں? کا الٹی میٹم دیا تھا، فلورملزایسوسی ایشن کے چیئرمین طاہرحنیف نے کہا کہ گندم کا کوٹا جاری نہ ہونے سے ا?ٹے کا بحران پیدا ہوگیا ہے، پیر تک اگر گندم کا مطلوبہ کوٹہ جاری نہ کیا تو منگل سے ہڑتال شروع کردیں گے، حکومت 20 کلو ا?ٹے کے تھیلے کی قیمت کا دوبارہ تعین کرے۔فلورملزایسوسی ایشن کے چیئرمین طاہرحنیف نے گندم کی اجرائی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ آٹے کا بحران ختم کرنے کیلئے دیگر اضلاع سے 25 فیصد گندم کا کوٹا اٹھانے کی شرط کو ختم کرے، گندم کا کوٹا جاری نہ ہونے سے آٹے کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گندم کے کوٹے سمیت دیگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو فلور ملز سرکاری کوٹے سے گندم اٹھائے گی اور نہ ہی کوئی معاہدے کرے گی۔ پیر تک اگر گندم کا مطلوبہ کوٹہ جاری نہ کیا تو منگل سے ہڑتال شروع کردیں گے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…